8 اگست، 2014، 3:55 PM

بان کی مون:

غزہ میں شہریوں کے قتل عام اور وسیع پیمانے پر تباہی نے دنیا کو ہلا دیا ہے

غزہ میں شہریوں کے قتل عام اور وسیع پیمانے پر تباہی نے دنیا کو ہلا دیا ہے

مہر نیوز/8 اگست / 2014 ء : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان کشیدگی بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتی ہے اور عالمی برادری غزہ کی تعمیر نو آخری بار کرے گی جب کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام اور وسیع پیمانے پر تباہی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان کشیدگی بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتی ہے اور عالمی برادری غزہ کی تعمیر نو آخری بار کرے گی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کا قتل عام اور وسیع پیمانے پر تباہی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس پر عالمی برادری کا سر شرم سے جھک گیا ہے، کب تک غزہ اور مغربی کنارے کو تباہ اور پھر تعمیر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اب اس سلسلے کو یہیں ختم ہوجانا چاہیئے۔ بان کی مون نے کھلے الفاظ میں اسرائیل کو قصوروار ٹھہرانے سے پرہیز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ غزہ میں اس طرح کی صورت حال دوبارہ پیدا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ایک بار پھرغزہ کی تعمیر نو کا کام کرے گی لیکن یہ تعمیر نو آخری بار ہی ہونی چاہئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کسی کوشش کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو موجودہ جنگ بندی کومستقل جنگ بندی میں تبدیل کرنے کے ساتھ تصادم کی وجوہات کا بھی سدباب کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے غزہ کے اطراف اسرائیلی محاصرے کا خاتمہ، غزہ میں اسلحے کی اسمگلنگ، راہداریوں کا کھولا جانا اور غزہ کو فلسطین کی مشترکہ حکومت کے تحت لانا ضروری ہے۔

News ID 1839133

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha